پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے‘ شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آل پاکستان چیمبرزآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، حکومت سنبھالی تو بڑے تجارتی خسارے کا سامنا تھا۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابقہ حکومت نے روپے کی قدر مصنوعی طریقے سے روکی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے 1300 ارب تک پہنچ چکے ہیں، زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی، ہماری فضائی حدود اورایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہم پر حملہ ہوا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارتی جارحیت سے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ معلوم تھا کہ بھارت میں الیکشن سے پہلے پاکستان میں جارحیت ہوگی، پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر2 بھارتی طیارے مار گرائے۔

سی پیک سے چین اور پاکستان کے تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے‘ شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے آئندہ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، اب دونوں ملکوں کے سربراہ سی پیک پلس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں