جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نوازشریف اپنی بیماری پر حکومت کو سیاست نہیں کرنے دیں گے ، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی بیماری پر کبھی باہر جانے کیلئے اصرار نہیں کیااور نہ وہ اپنی بیماری پر حکومت کو سیاست کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری کل کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی،شہباز شریف ،حمزہ شہباز ، مریم نواز اور ذاتی معالج بھی ہمراہ تھے ہماری کوشش کے باوجود میاں نواز شریف نے ہسپتال جانے سے انکار کیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کلہ نوازنوازشریف 16سال سےدل کےعارضےمیں مبتلاہیں ،کئی باراسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، سروسز اور جناح ہسپتال میں ان کا خاطر خواہ علاج نہیں کیا گیا، نواز شریف کا مؤقف ہے کہ حکومت ان کی بیماری سے سیاسی مقاصد حاصل کر رہی ہے۔

اگر نواز شریف کی صحت بگڑی تو پاکستانی سیاست متشدد ہو جائے گی

ن لیگ کے رہنما نے کہا حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میاں نواز شریف کی جان لینے پر تلی ہوئی ہے، حکومتی عہدے داروں کے بیانات بنیادی انسانی اقدار کے منافی ہیں، بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی مخالفین پروپیگنڈا کرتے رہے۔

انھوں نے واضح کیا میاں نواز شریف اپنی بیماری پر حکومت کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، اس ماحول میں ان کا اسپتال نہ جانے کا فیصلہ درست ہے، انہیں مخلتف اسپتالوں میں پھرایا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جیل سے اسپتال منتقل ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے، اگر ان کی صحت بگڑی تو پاکستانی سیاست متشدد ہو جائے گی۔

نواز شریف نے اپنی بیماری پر کبھی باہر جانے کیلئے اصرار نہیں کیا

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا نواز شریف نے اپنی بیماری پر کبھی باہر جانے کیلئے اصرار نہیں کیا، جن ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری اور اسٹنٹ ڈالے، ان سے مشورہ کرنا چاہیئے، ضمانت ملنے کے بعد بیرون ملک علاج کے لئے جانے کا سوچ سکتے ہیں لیکن حکومت میاں نواز شریف کی بیماری کے معاملے پر بد نیت لگ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں