پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

کرکٹ میں جنگی جنون، فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کرکٹ کے حسن کو گہنانے کے افسوس ناک اقدام پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کر دیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا فوجی ٹوپی پہن کرمیچ کھیلنا آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے.

فودا چوہدری کے مطابق احسان مانی نے بتایا ہے کہ معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، اگر آئی سی سی نوٹس نہیں لیتی، تو اس کامطلب ہے کہ وہ اپنے ہی قانون پرعمل درآمد نہیں کرا سکتی.

انھوں نے کہا کہ پلواماواقعے کے بعد بغیر تحقیق پاکستان پر الزام لگایا گیا، مودی نے ہرطبقے کو جنگ میں ڈال دیا، پلوامے کے بعد منٹ نہیں لگا، فیک ویڈیوپرالزامات دھر دیے گئے.

ہم توسمجھتے ہیں کہ حالیہ اقدام پربھارتی کرکٹ ٹیم پرپابندی لگا دینی چاہیے، آئی سی سی کوبھارت کی جانب سےکرکٹ کوسیاست زدہ کرنے پرنوٹس لیناچاہیے، فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے پرایک کھلاڑی پرپابندی لگائی گئی تھی.

معاملہ نواز شریف کا

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کی بیماری کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، نوازشریف کی بیماری پر ن لیگ کے رہنما سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف صاحب کوجوبہترین سہولت ہوں گی، ہر صورت دیں گے.

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کوتمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی.

امن کا امکان

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارتی سفیرآج پاکستان آرہے ہیں، ہمارے سفیر بھی نئی دہلی جائیں گے، حالات امن کی طرف بڑھ رہے ہیں، جواچھی بات ہے.

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت ہمیں تنہا کرنا چاہتا تھا، عالمی سطح پرخود تنہا ہوگیا، ہمارےامن کے بیانیےکو پوری دنیا نے سراہا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں