کراچی: لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی نے ٹیم کے مالک رانا فواد کو شدید مایوس کر دیا.
تفصیلات کے لاہور قلندرز اس بار بھی پرفارم کرنے میں ناکام رہی اور پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی، جس پر لاہور قلندرز کے مالک نے کہا کہ چار سال سے ہار ہار کر تھک گیا ہوں.
رانا فواد نے کہا ہے کہ میں بہت دکھی ہوں، ٹیم کے مداحوں سے معذرت کرتا ہوں، اس کے سوا میں کیا کہہ سکتا ہوں.
انھوں نے مزید کہا کہ ابھی پتا نہیں کہ کیا کروں گا، کیسے لے کر چلوں گا، ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں، اس بار یقین تھا کہ اچھا کھیلیں گے، مگر ہمارے پانچ بیٹسمین چلے گئے، کپتان حفیظ ان فٹ ہوگیا، جس سے کارکردگی پر اثر پڑا.
مزید پڑھیں: وسیم بھائی نے ہدایت کی تھی کہ چھکے بھی پڑیں گے گھبرانا نہیں، عثمان شنواری
انھوں نے کہا کہ میں شکستوں کے اس سلسلے پر کچھ کہہ نہیں سکتا، کچھ میچز بہت کلوز تھے، ہم جیت سکتے تھے، مگر ایسا نہیں ہوسکا.
یاد رہے کہ آج کراچی میں ہونے والے میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل آئے تھے، مقابلے میں لاہور کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا.