اشتہار

وینزویلاکےعوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی‘ جان سلیوان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلیوان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ کے فنڈز سے امریکی اقدار کو فروغ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ جان سلیوان نے کہا کہ مہاجرین کی مدد کے لیے 2.5 ارب ڈالرزکے فنڈز کم کر دیے گئے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ بھی کم کردی گئی۔

- Advertisement -

جان سلیوان نے بتایا کہ 2020 کےبجٹ میں اسرائیل کے لیے بجٹ میں 3.3 ارب ڈالرز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور وینزویلا کے لیے 500 ملین ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ کے فنڈز سے امریکی اقدار کو فروغ دیا جائے گا، ملک اوربیرون ملک مقیم امریکیوں کی حفاظت بہتربنائی جائے گی۔

جان سلیوان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یوایس ایڈ کے ذریعے اپنے پارٹنرزکی مدد کریں گے، وینز ویلا کے عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور پارلیمںٹ کے اسپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا جس کے بعد امریکا اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

بعد ازاں امریکا میں تعینات وینزویلا کے ملٹری اتاشی کرنل جوش لوئس سلوا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں وہ نکولس ماڈورو سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما جون گائیڈو اعلان وفاداری کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں