ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی: سی ویو پرمیاں بیوی کو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سی ویو پر میاں بیوی کو ہراساں کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ چوتھے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو پر پولیس اہلکاروں نے شادی شدہ جوڑے کو ہراساں کی اور خاتون کے شوہر کو سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا

عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار میاں بیوی سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔

ایڈیشنل آئی کراچی امیرشیخ نے واقعے پر چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا اور ان میں سے تین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایک اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ساحل سمندر پر شادی شدہ جوڑے کو ہراساں کرنے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی ذوالفقار، احمد خان، قربان اور زاہد شامل ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ پیرمحمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے بدتمیزی کرنے والوں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 پولیس اہلکارکلفٹن تھانے میں کوارٹرگارڈ ہیں جبکہ چوتھے اہلکار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی پیرمحمد شاہ نے کہا کہ شرمندہ ہیں ایسے اہلکار محکمے کا حصہ ہیں، یہ اہلکارکرمنل ہیں پولیس کوبدنام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی کورنگی کی رہائشی ہے، مدعی مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں توہم ان کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں