اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

نیب نے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں، اہم سیاسی شخصیات شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب نے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں اہم سیاسی شخصیات کا نام بھی شامل ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم سیاسی  شخصیات کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے مطلوب مفرور ملزمان کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں اور نیب انٹیلی جنس ونگ کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو گزشتہ کئی برسوں سے مجموعی طور پر 143 مفرور ملزمان کی تلاش ہے، جن میں اہم سیاسی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے بیرون ملک مقیم سیاسی شخصیات یا ان کے اہل خانہ کو وطن واپس لانے کے لئے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، نیب کو مطلوب افراد میں اعجاز احمد اعوان ، عمران شفیع، محمد سعید ظفر، زاہد پرویز ملک اور شاہد شہباز کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : بیرون ملک فرار کرپٹ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: چیئرمین نیب

یاد رہے چند روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے، نیب کرپشن کا خاتمہ اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے، بیرون ملک فرار کرپٹ افرادکو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نیب افسران قانون کے مطابق ذمہ داریاں انجام دیں، نیب کسی دباؤ میں آئے بغیر کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 ماہ میں 54 ہزار344 شکایات موصول ہوئیں، اسکروٹنی کے بعد 2 ہزار 125 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس عرصے میں ایک ہزار 59انکوائریاں اور302 تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں