جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

موبائل نے آسٹریلوی باشندے کی زندگی بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

موبائل ویسے  بھی بہت کام کی شے ہے لیکن آسٹریلیا میں تو یہ زندگی کا محافظ  بن گیا، حملہ آور کا تیر چہرے کے بجائے موبائل کے آر پار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز کے دہی علاقے میں پیش آیا، جب دو افراد آپس میں کسی بات پر الجھ پڑے۔

جھگڑے کے نتیجے میں 39 سالہ شخص جس کے ہاتھ میں تیر کمان تھا، اس نے اپنےگھر کی دہلیز پر کھڑے 43 سالہ شخص کو نشانہ بنایا۔

حملے میں نشانہ بننے والے شخص نے ممکنہ حملے کی ویڈیو بنانے کے لیے  موبائل نکال کر اس کا کیمرہ آن کیا ہی تھا کہ حملہ آور نے تیر چھوڑدیا۔ اس لمحے میں  کیمرے  کا کام انجام دینے والاموبائل ڈھال بن گیا۔

حملہ آور کا تیر موبائل کو چیرتا ہوا متاثرہ شخص کی تھوڑی سے لگا جہاں ایک ہلکا سا زخم لگ گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اگر موبائل نہ ہوتا تو یہ تیر جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے اور اسے جلد ہی ذاتی ملکیت کو نقصان پہنچانے اور قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق اس دیہی علاقے کا نام نمبین ہے اور اسے آسٹریلیا میں چرس کے استعمال کے حوالے سے کافی زرخیز علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ دونوں افراد ایک دوسرے سے ناواقف تھے اور ان کے درمیان جھگڑے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں