منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، مستونگ ، مچھ، سبی ،بولان سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

- Advertisement -

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کا مرکز سبی کے شمال مغرب میں 43 کلومیٹر دور تھا جس کی زیر زمین گہرائی 16 کلو میٹرریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں زلزلے کے بعد خستہ حال اسکول کی عمارت گرنے کا خدشہ ہے، اسکول میں موجود بچوں کو باہر بٹھا لیا گیا۔

کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

یاد رہے کہ رواں ماہ یکم مارچ کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، ژوب اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں