جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

لندن میں چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی دارالحکومت میں 29 سالہ شخص چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا، مقتول جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوب مغربی علاقے فلہیم میں مقتول اور قاتل کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا ہورہا تھا کہ اس دوران ملزم نے 29 سالہ شخص پر چاقو سے حملہ کردیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جسے جائے حادثہ پر موجود افراد نے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ پولیس اور طبی امداد فراہم کرنے والے عملے کی آمد سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ملزم کی گرفتار کےلیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2019 کے آغاز کے بعد سے اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے اور قتل کے الزام میں گرفتار افراد بھی نوجوان ہیں۔

اس سے قبل 2 مارچ کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے روم فورڈ میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان لڑکی کو چاقو کے متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں : لندن : تین لاکھ سے زائد بچے جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک ہیں، چلڈرن کمشنر

برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 3 لاکھ 13 ہزار کم عمر بچے گینگ ممبر ہیں اور 34 ہزار بچے ایسے ہیں جو پُرتشدد جرائم کا تجربہ کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں