پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ حملے میں زخمی ایک اور پاکستانی کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں مساجد میں ہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت محمد امین ناصر کے نام سے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پرہونے والے حملوں میں زخمی ہونے والے ایک اور پاکستانی کی شناخت ہوگئی۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے بتایا کہ زخمی محمد امین ناصر کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہرحافظ آباد سے ہے، محمد امین ناصر آئی سی یو میں تشویش ناک حالت میں ہے۔

- Advertisement -


پاکستان میں موجود محمد امین کے اہل خانہ کے مطابق وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کرنے مسجد گئے تھے۔

ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حملوں کے بعد سے 9 پاکستانی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن کام کررہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں