جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نوازشریف کی بیماری کولے کر شہبازشریف اور مریم سیاست چمکا رہے ہیں، عمر سرفراز چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے کہا ہے کہ بیٹےلوٹ کامال کھارہےہیں اور نوازشریف کی بیماری کولےکرشہبازشریف،مریم سیاست چمکارہےہیں،علاج کرانے سے انکار لندن بھاگنے کا بہانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے اپنے بیان میں کہا نوازشریف کی صحت کی فکرہوتی تون لیگی اس پرسیاست نہ کرتے، نواز شریف کی بیماری کو لے کر شہباز شریف اور مریم نواز سیاست چمکا رہے ہیں، بیٹے لوٹ کا مال کھا رہے ہیں، بھائی اور بیٹی بیماری پر سیاست کررہے ہیں۔

،عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج کرانےسےانکارلندن بھاگنےکابہانہ ہے، وزیراعظم عمران خان نےبیرون ملک جانےکےبجائےشوکت خانم سے  2بار  علاج کرایا، عمران خان کےوالدنےبھی شوکت خانم سےہی علاج کرایا۔

رہنماپی ٹی آئی نے کہا شریف اپنےبنائےہوئےاسپتالوں سےعلاج کراتےہوئےڈرتےہیں، مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے ن لیگی قوم سےمعافی مانگیں، مہنگائی نواز زرداری کی لوٹو او رپھوٹو پالیسی کانتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں : خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100 فیصد ذمے دار ہوگا، عمر سرفراز چیمہ

ان کا کہنا تھا اربوں قرضےلیےاورہرادارہ اربوں کےخسارےمیں چھوڑگئے، کرپشن اورلوٹ مار سے ملک کی معیشت تباہ کی گئی، نواززرداری پارٹنرشپ نے کرپشن، منی لانڈرنگ سےقوم کاپیسہ لوٹا۔

یاد رہے دو روز قبل اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفرازچیمہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا شریف خاندان نواز شریف کی بیماری پر سیاست کررہا ہے، قائد حزب اختلاف کا بے سروپا بیان قابل مذمت ہے، خدانخواستہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو شریف خاندان 100فیصد ذمے دار ہوگا۔

عمر سرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی گفتگو سےلگتا نہیں وہ نواز شریف کےعلاج میں سنجیدہ ہے، سنجیدگی کی بجائے سارا زور حکومت کو بلیک  میل کرنے پر لگایا جارہا ہے، کروڑوں کو مرضی کا علاج نہیں ملتا مگر نواز شریف کویہ سہولت دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں