لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا درخواست کے باوجود آج بھی نوازشریف کی تیمارداری سےروک دیا گیا، میں اور خاندان کے افرادنوازشریف سےہفتے میں 3،2بار ملتے تھے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے اب صرف جمعرات تک محدود کردیاگیا، ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔
بار بار درخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی میاں صاحب کی تیمارداری سےروک دیا گیا۔ میں اور خاندان کے دیگر افراد ہفتے میں 2’3 بار ملتے تھے تا کہ ان کی صحت کے بارے میں با خبر رہ سکیں لیکن اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا۔ ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 19, 2019
خیال رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیاد پرضمانت کی درخواست پر نیب کوچھبیس مارچ کیلئےنوٹس جاری کردیا ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے نوازشریف نے جلسے اور ریلیوں کے ساتھ ٹرائل کا بھی سامنا کیا، دیکھناہےمرض پہلے جیسا ہے یا بگڑگیا ہے۔
یاد رہے 3 روز قبل شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوعلاج کی سہولت نہ دینا حکومت کی سنگین غفلت ہے، اگر نوازشریف کوکچھ ہوا تو ذمے دارعمران خان اورحکومت ہوگی۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کوعلاج کی سہولت نہ دینا حکومت کی سنگین غفلت ہے، شہباز شریف
انھوں نے کہا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں سرکارکا ایک دھیلہ بھی استعمال نہیں کیا ، علاج پراخراجات خود برداشت کیے، نہ سرکاری دورے کیے، بیرون ملک علاج ذاتی خرچ پرکرایا۔
شہبازشریف نے کہا تھا کہ نوازشریف کوعلاج کی سہولت نہ دینا حکومت کی سنگین غفلت ہے، اگر نوازشریف کوکچھ ہوا تو ذمے دار عمران خان اورحکومت ہوگی۔