اشتہار

سانحہ کرائسٹ چرچ کے ہیرو نعیم راشد کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا زبردست خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملہ آور کو روکنے کے دوران شہادت پانے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین  پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے نئی مثال قائم کی گئی۔اسمبلی سیشن کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے ایوان کو ’السلام وعلیکم‘ کہہ کر مخاطب کیا اور شہدا کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

خاتون وزیراعظم نے ایوان کو بتایا کہ حملہ آور اور بھی لوگوں کی جان لے سکتا تھا مگر اُسے دو نمازیوں نے روکا اور باقی لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا۔

- Advertisement -

جیسنڈا کا کہنا تھا کہ ایک نمازی محمد نعیم تھے جن کا تعلق پاکستان اور دوسرے افغانستان سے تھے، جن کی میں ، اراکین اسمبلی اور پوری قوم شکر گزار ہے کہ انہوں نے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا شہدائے کرائسٹ چرچ کوزبردست خراج عقیدت

جیسنڈا ایرڈن نے حملہ آور کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص کا نام نہیں لینا چاہتی جو لوگوں سے جینے کا حق چھین لے، میری آپ سب سے التماس ہے کہ آپ بھی کبھی اُس کا نام استعمال نہیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی لینے والوں کے نام سب کو بتانے ہیں اور جس نے محض شہرت حاصل کرنے کی خاطر لوگوں کی زندگیاں ختم کیں اُس کا نام آئندہ بھی میرے منہ سے کبھی نہیں نکلے گا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ملک میں ہائی الرٹ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، جیسنڈا آرڈرن

مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں