اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو نواز  شریف کیا کرتے، بلاول والدکی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گفتگو پر وزیرمواصلات مراد سعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، نواز شریف نیب کی پیشی سے باہر آتے تو اداروں کو للکارتے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو نواز شریف کیا کرتے۔

مراد سعید کا کہنا تھا نیب نواز شریف سےلندن جائیدادوں کا پوچھتا ہے، میاں صاحب ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے، بلاول سے بھی سوال کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کا کیا گیا ، بلاول بھٹوکاجواب آیا وزیر نکالو۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا بلاول نے بتایا نہیں وفاقی کابینہ کاوالد کی چوری سےکیا تعلق ہے؟ بلاول نجات چاہتے ہیں تو الزامات کا سنجیدگی سے جواب دیں اور
والد کی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔

مزید پڑھیں : نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، بلاول

یاد رہے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، کیس اس وقت کاہےجب میں ایک سال کاتھا، عوام کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے اور آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا میں انسانی حقوق کچلنےاورمعاشی قتل کےخلاف آوازاٹھارہاہوں، کالعدم تنظیموں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے، ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے، ہم سب مل کربے نظیربھٹوشہیدکاخواب پوراکریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں