لاہور: ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم نواز کے ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک تو آپ کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہے جس کے باعث وہ جیل میں کسی سے ملاقات نہیں کر سکتے۔
کل تک تو آپ کہہ رہی تھیں کہ کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا، اب ملاقات کا دن آیا تو آپ خود لوگوں کو ملاقات سے روک رہی ہیں
براہ کرم اپنے والد کی صحت پر سیاست نہ کریں!
ہم میاں صاحب کی صحت کیلئے دعاگو ہیں اور ہر طرح کی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں pic.twitter.com/CGpqIC2fCd— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 20, 2019
مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’نواز شریف طبیعت خرابی کے باعث کسی سے ملاقات نہیں کریں گے، اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو لمبی زندگی، اچھی صحت عطا فرمائے، ہم سب اور پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔‘
مریم نواز نے ٹویٹ میں کارکنوں کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور لکھا کہ کارکنوں کی محبت ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : جی آئی ٹی نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرلیا
مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کل تک آپ کہہ رہی تھیں نواز شریف سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ملاقات کا دن آیا ہے تو آپ خود ملاقات سے روک رہی ہیں۔
شہباز گل نے لکھا گزارش ہے آپ والد کی صحت پر سیاست نہ کریں، ہم نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں، انھیں ہر طرح کی طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ جیل حکام کے مطابق آج نواز شریف نے ناشتے میں دو انڈے اور روٹی کھائی، لنچ میں کریلے، چکن اور تازہ سلاد لیا۔