ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بھارت میں کھیلی جانے والی آئی پی ایل کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارت میں کھیلی جانے والی آئی پی ایل کو بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر کرنے کی پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کردئیے ہیں، متن کے مطابق پیمرا یقینی بنائے گا کہ آئی پی ایل میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگائی تھی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئی پی ایل پر پابندی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے، بھارتی رویے پر آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے بہت کوشش کی کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، آئی پی ایل کو پاکستان میں نہ دکھانے سے بھارت کو نقصان ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا اس کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

آئی پی ایل کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ سے ہورہا ہے پہلے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز اور ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجز بنگلور مدمقابل آئیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی شہرت سے پریشان بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی جس پر حکومت کی جانب سے جوابی وار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں