اشتہار

بریگزٹ ڈیل منسوخ کرنے کے لیے دس لاکھ افراد نے دستخط کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بریگزٹ ڈیل منسوخ کرنے کے لیے دس لاکھ افراد نے دستخط کردئیے، درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 50 پر عمل درآمد کرتے ہوئے بریگزٹ ڈیل منسوخ کی جائے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق بریگزٹ ڈیل کی منسوخی کے لیے اداکار ہیوج گرانٹ، گلوکارہ اینی لینوکس، ٹی وی سائنٹس اور اداکارہ جنیفر سوندرز نے دستخط کیے اور بریگزٹ ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اداکار ہیوج گرانٹ نے کہا ہے کہ ’میں نے بریگزٹ ڈیل کی منسوخی پر دستخط کردئیے ہیں برطانیہ کی عوام کو بھی چاہئے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔‘

- Advertisement -

اداکار ایڈی مرسان نے کہا ہے کہ ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل کی جنریشن کے لیے بریگزٹ ڈیل کو سپورٹ کریں۔

گلوکارہ اینی لینوکس نے کہا کہ ’میں نے بھی بریگزٹ ڈیل کی منسوخی پر دستخط کردئیے ہیں، دستخطی مہم میں ایک گھنٹے کے دوران 1 لاکھ افراد نے حصہ لیا ہے۔

ڈیل کی منسوخی پر صبح تک 800000 افراد نے دستخط کیے تھے جس کی تعداد بڑھتے ہوئے سہ پہر 3 بجے تک دس لاکھ تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ ڈیل: تھریسامے کی یورپی یونین سے ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے بریگزٹ ڈیل میں ناکامی کا ذمہ دار پارلیمنٹ کو ٹھہرانے کے بعد سے ڈیل کی منسوخی کی درخواست پر دستخط مہم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ڈیل منسوخی پر دستخط مہم میں صرف برطانیہ سے تعلق رکھنے والے افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ اگر بریگزٹ ڈیل میں توسیع جون کو ہونی ہے اگر جون میں بریگزٹ ڈیل نہیں ہوئی وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں