اشتہار

یوم پاکستان :‌ ترکی کا مشہور ٹاور قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک حکام یوم پاکستان کی خوشی میں عطا کلے ٹاور اور استنبول کے اہم پل پر سبز ہلالی پرچم کو  زینت بنا کر دوستی کا ایک بار پھر حق ادا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو ملک بھر میں ’یومِ پاکستان‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا جس کے تحت دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی قرارداد پاکستان کے عہد کو دہرائیں گے۔

یومِ پاکستان کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستوں سمیت، چین ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے فوجی بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم مودی کا عمران خان کو نیک خواہشات کا پیغام

ترک حکام نے ایک بار پھر پاکستان سے دوستی کا حق نبھاتے ہوئے قومی پرچم اور پاکستان کے حق میں الفاظ کو بلند و بالا عمارت کی زینت بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبز ہلالی پرچم کو دارالحکومت انقرہ میں واقع مشہور بلند و بالا عمارت کی زینت بنایا گیا جبکہ ’جیوے جیوے پاکستان‘ کا نعرہ بھی درج کیا گیا۔

علاوہ ازیں استنبول میں واقع ایشیا سے یورپ کو ملانے والے پُل پر بھی سبزہلالی رنگوں سے مماثلث رکھتے برقی قمقمے روشن کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں