جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیر اعظم پر تنقید کرنے والوں نے کرپشن بچاؤ تحریکوں کا آغاز کردیا، افتخار درانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن بچاؤ تحریکوں کا آغاز ہوگیا، کسی کو ماموں کی چوری چھپانی ہے تو کوئی والد کی لوٹ مار پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نےخورشید شاہ، بختاور بھٹو،عابدشیرعلی کو تنقید کرنے پر قرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کرپشن بچاؤ تحریکیں شروع ہورہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جن کااوڑھنابچھوناکرپشن رہا وہ وزیراعظم پرتنقیدکررہےہیں، بختاوربی بی کی معلومات نہایت ناقص اورمحدودہیں،انہیں معلومات تک آزاد رسائی نہیں گئی ، وہ بس اتنا جانتی ہیں جتنا زرداری کی اجازت سے انہیں بتایاجاتاہے۔

مزید پڑھیں: بلاول اگرکرپشن کے خلاف ہوتا توقومی ہیرو ہوتا‘ شیخ رشید

افتخار درانی کا کہنا تھا کہ خورشیدشاہ ارتقائی سفر کے اسیر اسی قسم کی بیان بازی پرمجبورہیں، عابدشیر علی کو الزام تراشی سے پہلے عدالتی حکم نامہ پڑھ لیناچاہیے کیونکہ سپریم کورٹ وزیراعظم کوصادق وامین قراردےچکی ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ملک میں اس وقت ابو بچاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا، سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کے لیے آواز اٹھانا چاہیے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بلاول اور مریم کو عوامی فلاح کے لیے اقدامات کرنے چاہیں کیونکہ جب جیل چلے جائیں گے تو  پھر باہر نکالنے کے لیے بھی تحریک چلانے کی ضرورت پیش آئے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول اور مریم ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، فوادچوہدری

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو مارچ کے لیے مفت ٹرین فراہم کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ ’پی پی چیئرمین اگر کرپشن کے خلاف مہم چلاتے تو وہ قومی ہیرو کے طور پر سامنے آتے مگر افسوس کے وہ اس مارچ کے ذریعے اپنا سیاسی مستقبل ختم کرنے جارہے ہیں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں