اشتہار

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ، ٹرمپ مخالفین پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں دوہزار سولہ میں صدارتی انتخابات سے متعلق روسی مداخلت کے الزامات پر امریکی صدر مخالفین پر برس پڑے۔

تفصیالت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، رابرٹ میولرکی رپو رٹ منظرعام آنے پر ان کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں روسی مداخلت کے الزام میں انہیں پھنسانے غیرقانی ناکام ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے شرم کا مقام ہے کہ دوہزار سولہ کی انتخابی مہم میں روسی مداخلت کا الزام لگا کر عوام کو گمراہ کیا گیا۔

- Advertisement -

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خصوصی تفتیش کار رابرٹ میولر اپنی رپورٹ میں ان کے اور ان کی ٹیم کے خلاف روسی مداخلت کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں جو ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر تحقیقات امریکا کے لیے باعث شرم قرار دے کر اسے رکوانے کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔

ٹرمپ کا امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر تحقیقات روکنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ نومبر 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں