کراچی: شہرقائد کے علاقے صفورا میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران منشیات تیارکرنے والا پلانٹ پکڑلیا۔
نارکوٹکس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ویڈنامی منشیات بھی برآمد کرلی گئی، چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔
ایکسائزاینڈ نارکوٹکس فورس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات تیارکرکے تعلیمی اداروں میں بیچتے تھے، ملزمان نے ویڈ کی کاشت کا انتظام کررکھا تھا۔
نارکوٹکس حکام کے مطابق ویڈ کے خلاف ملکی تاریخ کی پہلی بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 13 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔
اے این ایف حکام کے مطابق برطانوی شہریت یافتہ خاتون کوثریونس سے 13کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھی، خاتون نے3 مختلف بیگزمیں 13 کلو ہیروئن چھپائی تھی۔