جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مریم نوا ز کی شکایت ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹوئٹر انتظامیہ نے ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا اکاؤنٹ معطل کر دیا، ۔شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے اکاونٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے، مریم نوازنےشکایت کی نواز شریف کی صحت کی معلومات شیئرکی جا رہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِ اعلی پنجاب شہباز گل نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا میرا اکاونٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے، مریم نوازنےشکایت کی نواز شریف کی صحت کی معلومات شیئرکی جا رہیں ہیں۔ نواز شریف قیدی ہیں اور ان کی معلومات دینا ذمے داری ہے، ٹوئٹر انتظامیہ کو تمام تفصیلات بتا دیں۔

ترجمان وزیرِ اعلی پنجاب کا کہنا تھا ٹوئٹر انتظامیہ کو تمام تفصیلات بتا دیں ہیں ، نواز شریف قیدی ہیں اور ان کی معلومات دینا ذمے داری ہے۔

شہباز گل نے کہا بڑے دکھی دل کے ساتھ شکایت کی گئی، فرق نہیں پڑتا،جو رول قیادت نے دیا ہے وہ پورا کروں گا۔

مزید پڑھیں : مریم نواز والد کے گردوں کی بیماری پر پروپیگنڈا کررہی ہیں، شہباز گل

گذشتہ روز زیرِ اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے گردوں کی بیماری کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز نے والد کی صحت پر پروپیگنڈا کیا، گردوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے رپوٹ میں واضح کیا ہے کہ نواز شریف کے تمام رینجز نارمل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے میاں صاحب کو پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز نے پروٹینز کم لینے اور ادویات جاری رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے ، ڈاکٹرز کی رپورٹ سب کے سامنے ہے، عوام کو گم راہ نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے والد کی میڈیکل رپورٹس شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے اور بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے، گردوں کے ٹیسٹ کے نتائج ٹھیک نہیں آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں