لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی اے ٹی علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تفتیش کا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جو بھی فیصلہ آئے گا اسے کھلے دل سے قبول کریں گے، ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی دونوں جانب کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے، نوازشریف سے پہلی بار سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں پوچھا گیا، ان سے پوچھا گیا کہ غیرجانبدار جےآئی ٹی بننے کیوں نہ دی؟
طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ساڑھے4 سال میں پہلی با رشریف برادران سے سوالات ہوئے، قانونی جنگ عدالتوں میں لڑتےرہیں گے، پہلی 2جےآئی ٹیز نے تو ایک زخمی کا بھی بیان نہیں لیا تھا، شریف برادران بے گناہ ہیں تو انہیں تکلیف کیا ہے۔