اسلام آباد : حکومت کی جانب سے غیرملکی افرادکےلیےاین اوسی کی شرط ختم کردی گئی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیے پاکستان کوجنت بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، غیر ملکی افراد کے لیے این اوسی کی شرط ختم کردی گئی، وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیےپاکستان کوجنت بنایاجائے اور اس وژن کےتحت این اوسی کی شرط ختم کرنا بڑا اقدام ہے۔
Another landmark acheived NOC regime for foreigners come to an end, @ImranKhanPTI vision is to make Pak a heaven for tourists and following new Visa regime this important policy decision of ending NOC requirements is a leap forward #DiscoverPakistan pic.twitter.com/LEjU0QcQk5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2019
یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کااجرا کیا تھا ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا اور 175 ملکوں کے لیے آن لائن ویزا جاری ہوگا۔
حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا
افتتاحٰ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاآن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، سیاحت کے نئے مواقع دریافت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا برطانیہ سے آنے والے لوگ ہمارے سیاحتی مقام کو بہت پسند کرتے ہیں، ہمارے ناردرن ایریاز سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہیں، سیاحت پر ٹاسک فورس فرینڈلی ٹورازم کیلئے کام کرے گی۔