مٹیاری : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید بینظیر کا بیٹا کٹ سکتا ہے جھک نہیں سکتا، آئین میں ہمارا خون شامل ہے اس کی حفاظت کریں گے۔
یہ بات انہوں نے ٹرین مارچ کے مٹیاری پہنچنے پر وہاں پر استقبال کیلئے آنے والے کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو کو شہید کرکے غریب کی آواز کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
وہ کیا سمجھتے ہیں کہ بھٹو کا نواسا اور بی بی کا بیٹا ڈرجائے گا؟ ہم ایوب خان، ضیاءالحق اور پرویز مشرف سے نہیں ڈرے تو عمران خان سے کیا ڈریں گے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آئین میں ہمارا خون شامل ہے، اس کی حفاظت کریں گے،20سال بعد بلاول کی شکل میں بھٹو اسمبلی گیا، نیب گردی کے ذریعے ہماری زبانیں بند نہیں کی جاسکتیں۔
مزید پڑھیں : ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر کا بیٹا کٹ تو سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، ہرپاکستانی کیلئے یکساں قانون ہونا چاہیے، سابق صدر آصف زرداری11سال بعد باعزت بری ہوئے ان کا حساب کون دے گا؟ ہم عوام کےحقوق چھین کر رہیں گے۔