منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان ورلڈکپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن نہیں، تحفظات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : : وزیراعظم عمران خان نے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ورلڈکپ کےلیےٹیم کی تیاریوں سے مطمئن نہیں اور ہدایت کی کھلاڑیوں کی سلیکشن کوبہتربنایاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کرکٹ کی بہتری کے سلسلےمیں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی اکبر درانی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، لیفٹینٹ جنرل (ر) مزمل حسین، وسیم گلزار خان، سبحان احمد، مدثر نذر، ہارون رشید و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرکٹ کی موجودہ صورتحال ، ملک میں کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور اس شعبے میں ملکی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ورلڈکپ میں اچھی تیاری کےساتھ میدان میں اترا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ورلڈکپ کےلیےٹیم کی تیاریوں سےمطمئن نہیں اور ہدایت کی کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بہتر بنایا جائے، آئندہ سلیکشن ٹھیک ہونی چاہیے، ورلڈکپ میں اچھی تیاری کےساتھ میدان میں اترا جائے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کوشش کررہےہیں ٹیم سلیکشن زیادہ سےزیادہ سے بہتر ہو۔

اجلاس میں پی ایس ایل 4 کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل5 کے پاکستان میں انعقاد کے اقدامات جلد شروع کریں اور کوئٹہ، فاٹا، لاہوراور دیگرگراؤنڈز کو جلد اپ گریڈکیاجائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا فرسٹ کلاس کرکٹ کاماڈل آسڑیلیاکی طرزپربنانےکاکام شروع کریں، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پرکام جلد شروع کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے بورڈ حکام نئے ڈومیسٹک اسٹرکچرکوحتمی شکل دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ جاتی کرکٹ ختم ہونے سے 2ہزار کرکٹرز بے روزگار ہوجائیں گے، اداروں کا کردار ختم ہونے سے 10ہزار لیول ٹو کرکٹرز کا روزگار خطرے میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں