اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پشاور بی آر ٹی منصوبہ: کرپشن کی تحقیقات کا خیر مقدم کریں گے: اجمل وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے اپوزیشن کی جانب سے اعتراضات پر کہا ہے کہ پشاور بس ریپد ٹرانزٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اجمل وزیر نے پشاور میں سستے سفر کے بس منصوبے پر اپوزیشن کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی میں اگر کہیں کرپشن ہوئی ہے تو تحقیقات کا خیر مقدم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے افتتاح کی جو تاریخ دی گئی تھی اس پر تعمیر مکمل نہیں ہو سکی، اس لیے وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے نا مکمل منصوبے کا افتتاح نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہی افتتاح کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی منصوبہ: صوبائی انسپکشن ٹیم کو تاخیر کی انکوائری کا حکم

یاد رہے کہ کے پی وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ 23 مارچ کو بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا، تاہم منصوبہ مقررہ تاریخ تک مکمل نہیں ہو سکا، اس سے قبل اس کے افتتاح کی تاریخ 6 بار تبدیل کی جا چکی ہے، منصوبہ لاہور میٹرو سے سستا اور معیاری منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری طرف ملتان میٹرو منصوبے میں مبینہ 17 کروڑ روپے سے زائد کے گھپلوں کے کیس میں عدالت میں عدم پیشی پر سابق کمشنر ملتان، سابق اے ڈی جی ایم ڈی اے کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں