ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

اساتذہ پرتشدد کی مذمت کرتا ہوں، ایسا بالکل نہیں چاہتے‘ وزیرتعلیم سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سرادرشاہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ پرچوں کا بائیکاٹ جاری رکھتے ہیں تو دیگرانتظام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتےہوئے وزیرتعلیم سندھ سرادر شاہ نے کہا کہ اساتذہ پرتشدد کی مذمت کرتا ہوں، ایسا بالکل نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اساتذہ کے مطالبات مان لیے تھے، محکمہ تعلیم سندھ میں پروموشن سے متعلق کام کررہے ہیں۔

سرادر شاہ نے کہا کہ اساتذہ کے ردعمل سے بچوں کے امتحانات متاثرہورہے ہیں، اساتذہ پرچوں کا بائیکاٹ جاری رکھتے ہیں تو دیگرانتظام کریں گے۔

کراچی: ٹیچرز ایسوسی ایشن کا 8 گھنٹے سے جاری احتجاج ختم

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں اساتذہ کی جانب سے احتجاج اور ریلی کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی گئی تھی جس پرپولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو روکا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تھی اور متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے اساتذہ پرتشدد کے باعث گورنمنت سیکنڈری ٹیچرز ایسوی ایشن نے آج سے سندھ بھر میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں