تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

گوادر : وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ملک کے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قرار دیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کاسنگ بنیاد رکھ دیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی ،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی موجود تھے۔

افتتاح کے موقع پر پاکستان میں چینی سفیر یاؤ ژنگ بھی شریک تھے۔

نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے 380 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے، ایئرپورٹ میں سالانہ 30ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گنجائش ہوگی۔

خیال رہے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چالیس ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قراردیاجارہا ہے ، چائنہ کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کو تعمیر کرے گی ۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کارڈیک سینٹراورکوئٹہ ژوب موٹروے کا افتتاح کیا تھا، منصوبے پاک فوج اور صوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل کیےگئے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان شام کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی وزیر اعظم کو منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 30 مارچ کو گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے، اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -