پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کاخزانہ خالی ہے، ملک خطر ناک حالات سےنکل آیا، پریشانی کی ضرورت نہیں، آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیےبہت بڑی خوشخبریاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نویں قومی مالیاتی کمیشن سےمتعلق اجلاس کے پہلے سیشن کےاختتام پر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انکشافات کیا ملک خطر ناک حالات سےنکل آیا،پریشانی کی ضرورت نہیں، صرف پنجاب ہی نہیں پورےپاکستان کاخزانہ خالی ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا پاکستان میں بیرون ممالک سےسرمایہ کاری آرہی ہے، پاکستان میں جو بھی کرپٹ افراد جو بھی سب کا احتساب ہونا چاہیے،گزشتہ ادوار میں حکومتوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا۔

نواز شریف کے حوالے سے اسد عمر نے کہا نواز شریف کا مستقبل عدالت ہی طےکرےگی۔

آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیےبہت بڑی خوشخبری خام تیل کی تلاش میں کامیابی ہوگی

ان کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات مزید بہتر ہوجائیں، عوام کو مہنگائی سےبچانےکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کاپورا بوجھ عوام پرمنتقل نہیں کیا، گزشتہ 6 ماہ میں 70 ارب روپے کا نقصان برداشت کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا این ایف سی میں سندھ حکومت کے تحفظات ہیں، سندھ والے وزیراعلی سندھ سے پوچھیں وہ کیوں نہیں آئے، قابل تقسیم محاصل میں تمام صوبوں کا نقطہ نظرسامنے رکھا جاتا ہے کسی ایک صوبے کا نہیں۔

خیال رہے وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن سےمتعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کےوزراءخزانہ کو شریک ہونا تھا تاہم سندھ کی وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، سندھ میں وزارت خزانہ کاقلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں