جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ طیارہ تباہ، پائلٹ لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے ایک ہی مہینے میں اپنا دوسرا لڑاکا طیارہ گرا دیا، مگ 27 طیارے جودھ پور میں گر کر تباہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 27 معمول کی پرواز کے دوران راجستھان کے علاقے جودھ پور میں حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں وہ مکمل تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کا پائلٹ لاپتہ ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔ قبل ازیں آٹھ مارچ کو بھی بھارت کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ وزرارتِ دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا البتہ ابھی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہیلی کاپٹر اپنے ہی میزائل کا نشانہ بن کرتباہ ہواتھا:رپورٹس

بھارتی فوج گزشتہ مہینے اپنے ہی میزائل سےاپنا ہیلی کاپٹر گرانے کاکارنامہ بھی سرانجام دے چکا جس کو پوشیدہ رکھا گیا تھا البتہ ہلاک ہونے والے پائلٹ کے اہل خانہ نے احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد میڈیا پر ہوئی تھی۔

بھارتی ہیلی کاپٹر  کی میزائل سے تباہی کو حکام نے تکنیکی خرابی قرار دیا تھا مگر اس بات کا انکشاف سامنے آیا کہ ایم آئی 17 درحقیقت ائیرڈیفنس سسٹم کا ہی نشانہ بنا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو  سری نگر کے علاقے  بڈ گام میں پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں