جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 154 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفا قی دارالحکومت کی پولیس نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ڈکیتی ،راہزنی، چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 154 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات بر آمد کرلیں۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز  وقار الدین سید نے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر تمام پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے ملزمان کی ہر صورت گرفتاریوں کی ہدایت کی تھی۔

وفا قی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی ڈکیتی ،راہزنی، نقب زنی ، چوری ،کارو موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث 154 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 16 لا کھ 66ہزار 730 روپے کا مسروقہ سامان برآمد ہوا جس میں اسلحہ و ایمونیشن، منشیات ، زیو رات ، مو با ئل فون و دیگر شامل ہیں۔  پولیس نے اشتہا ری ملزمان کے خلاف بھی چلائی جانے والی مہم کے تحت 41 ملزمان کو حراست میں لیا۔

حالیہ کریک ڈاؤن میں اسلحہ و ایمونیشن کے 22 مقدمات درج کر کے ملزمان کو حراست میں لیا جن کے قبضے سے 19پسٹل اور 131 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات و شراب فروشی میں ملوث 26 ملزمان سے 12.586کلوگرام چرس،465گرام ہیر وین ،108بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس نے بغیر اجازت تیل فروخت کر نے پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے دفعہ144 کے خلاف مقدمہ درج کر کے 18 افراد کو حراست میں لیا۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ بادوقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مزید تا دیبی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے  ٹھو س اقداما ت بروئے کار لائے جائیں۔

ڈی آئی جی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہری کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور اُن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر کے داد رسی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں