اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ حکومت معیشت مستحکم بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی اشاریوں میں بہتری نظر آرہی ہے۔
وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستان ریلوے، اسٹیل ملز، قومی ایئرلائن، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اصلاحات لائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔
ملک میں امن کے حوالے سے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کے باعث ہی ملک میں امن بحال ہوا ہے۔
عمران خان کے حوصلے سے معیشت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی، محمود خان
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرپشن سے بھر پور نظام ملاجس سے معاشی مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کے حوصلے سے جلد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔