اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ٕپاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے سعودی عرب کااعلیٰ سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی ، جس میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے کے لیے 15رکنی سعودی وفد ڈی جی پاسپورٹ کی سربراہی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے، وفد کا استقبال وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن حکام نے کیا۔

سعودی وفد اسلام آباد کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹس کا جائزہ لے گا، منصوبے سے 90فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی ۔

سعودی وفد نے وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سے ملاقات کی ، ملاقات میں روڈ ٹومکہ پروجیکٹ اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیربھی خصوصی طورپرشریک ہوئے جبکہ وزارت مذہبی امور کےاعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

سعودی وفد سے ملاقات کے بعد وزیر مذہبی امور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا سعودی حکام سےروڈٹومکہ پروجیکٹ پربات چیت ہوئی، دونوں وفدپرامیدہیں مذاکرات کامیاب ہوں گے، مطالبہ تھااسلام آباد،پشاور،لاہور،کراچی کوشامل کیاجائے۔

مزید پڑھیں : 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی،ذرائع

وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا سعودی حکام پاکستان آئےہم ان کےشکرگزارہیں، متعلقہ حکام کل سعودی وفد سے مذاکرات کریں گے، 90 فیصد پاکستانی حجاج اس پروجیکٹ سےمستفید ہوں گے جبکہ پاکستانی حجاج کا امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگا۔

خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں پاکستان کو شامل کرنے کا پہلے اعلان ہوچکاہے۔

یاد رہے چند روز قبل حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

وزیرِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا انقلابی اقدام روڈ ٹو مکہ ہے، اس کا سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم کے مطالبے پر اعلان کیا، وزیر اعظم کی درخواست پر پاکستانی عازمین کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں