اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ 30 جون تک تمام اہم کیسز کے فیصلے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے 10 لاکھ 55 ہزار وصول کیے ہیں، بلاول بھٹو نے ٹرین کو گندہ کیا تھا۔ عمران خان کو تحریک انصاف سمجھتا ہوں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں کوئی طاقت انہیں چھو بھی نہیں سکتی، نواز شریف اور زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔ 30 جون تک تمام اہم کیسز کے فیصلے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اصل میں لڑائی مریم اور شہباز کے درمیان ہے، شہباز شریف کی رائے ہے عمران خان سے صلح کرلیں۔
گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، گزشتہ چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے آج حکومت کو سزا مل رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، شہباز شریف حکومت کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اس وقت مریم نواز اور شہباز شریف کی سیاست ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
شیخ رشید نے شریف برادران کی اگلی نسل میں خلیج پیدا ہونے کا بھی دعویٰ کیا تھا، اپنی لڑائیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چھوٹی موٹی ساس بہو کی لڑائی چلتی رہے گی۔