اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کاکہنا ہے صرف ایک شخص ہےجسےلیڈرمانتااوراس کےسامنےجوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، آخری سانس تک ان کے ساتھ رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈرعمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔
There’s only one man in my life whom I consider my leader & to whom I’m answerable. His name is Imran Khan. I’ve stood by his side through thick and thin and will continue to do so till my last breath, IA. What others may say for their own strange reasons does not concern me .
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) April 1, 2019
جہانگیرترین کا مزید کہنا تھا جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم کی خواہش پرجاتاہوں، سیاسی معاملات پرصرف وزیر اعظم کوجوابدہ ہوں، پاکستان کی خدمت میراحق ہے اور اس کوکوئی نہیں چھین سکتا۔
مزید پڑھیں : شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید
یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلےکی تضحیک ہوتی ہے، اپوزیشن کوبولنےکا موقع ملتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔