جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان کی قیادت میں ملک بحران سے نکلے گا ‘ اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ صوابی میں گرڈ اسٹیشن بنائیں گے، گیس دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ علاقوں میں گیس کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب60 کروڑ کی لاگت سے یہاں کا گیس کا مسئلہ حل ہوگا، صوابی میں گرڈ اسٹیشن بنائیں گے، گیس دیں گے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے اسٹیل ملز، گیس کا ادارہ سب خسارے میں ہیں، ہم خسارے کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ صوابی میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور وومن اینڈ چلڈرن اسپتال بنائیں گے، پہلا اکنامک زون رشکئی میں بنے گا۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بحران سے نکلے گا۔

حکومت معیشت مستحکم بنانےکےلیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، علی محمد خان

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ رہے ہیں۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معیشت مستحکم بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں