اشتہار

شاہ محمودقریشی اور جہانگیرترین کا تنازع: وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو بیان بازی سےروک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمودقریشی اور جہانگیرترین کے تنازع پر وفاقی وزرا کو بیان بازی سے روک دیا اور کہا اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے، اجلاس میں کون شرکت کرے گا کون نہیں، فیصلہ کرنا میری صوابدید ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور جہانگیرترین کے تنازع پر وزیراعظم عمران خان نےوفاقی وزراکوبیان بازی سےروکتے ہوئے کہا پارٹی کےاندرونی اختلافات کااظہارمیڈیاپرکرنانامناسب ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا زرعی پالیسی پرخودجہانگیرترین کواسائنمنٹ دی تھی، اجلاس میں کون شرکت کرے گا کون نہیں،فیصلہ کرنامیری صوابدیدہے، عدالتی فیصلوں کا احترام ہے، جہانگیرترین سے بطور ایکسپرٹ بریفنگ لی۔

- Advertisement -

عمران خان نے مزید کہا دونوں سینئررہنماؤں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔

مزید  پڑھیں:  شاہ محمود قریشی کی ایک بار پھر جہانگیر ترین پر تنقید

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہوتی ہے ، اپوزیشن کو بولنے کا موقع ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔

بعد ازاں جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا تھا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، ہراتارچڑھاؤ میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

مزید پڑھیں:  صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا ، وہ عمران خان ہیں ، جہانگیر ترین

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین انتخاب سے باہر ہوئے ہیں پی ٹی آئی ورکرز کے دلوں سے نہیں، تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں