جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان کو ریاست مدینہ کیسے بنائیں ؟ اسلامی نظریاتی کونسل آج ایوان صدرمدعو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر عارف علوی نے ریاست مدینہ کے مجوزہ روڈمیپ پر رہنمائی کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو آج ایوان صدرمدعو کرلیا، ملاقات میں ریاست کی ترجیحات پر بھی مشاورت کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کو آج ایوان صدر بلا لیا، صدر مملکت کونسل ارکان کے سامنے ریاست مدینہ کا وژن پیش کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کونسل سےریاست مدینہ کےمجوزہ روڈمیپ پررہنمائی لی جائےگی اور ریاست کی ترجیحات پر بھی مشاورت کی جائےگی۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم سے علمائے کرام کی ملاقات، اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے علمائےکرام کے وفد نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں علماے کرام کے وفد نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور سماجی، اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

علما‌ء نے "پیغام پاکستان کانفرنس” کی سفارشات کوامن کیلئےمعاون قرار دیتے ہوئے کہا تھا نیوزی لینڈواقعے کو کسی مذہب سے جوڑنے کی کوشش نہیں کی گئی، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے، مسلمانوں کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں قیام امن،عوام کےجان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہے، اس وقت ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، کوشش ہے ملک کی معیشت کو مضبوط بنا ئیں ، مضبوط معیشت ملکی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔

یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار کیں تھیں ، جس میں سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمے کی متفقہ تجویز دیدی گئی، نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پراستوار کرنے کی تجویز دی تھی۔

اس سے قبل زیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لینے کی خواہشمند ہے، کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی، مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتی رہیں گی۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں