جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہوگا، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیادرکھی جاچکی ہے، نئی حکومت کے آنے سے پاکستان کے عالمی سطح پر وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہوگا۔

تفصیلات وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پاکستان ٹورازم سمٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان کو70 اور 80 کی دہائیوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا تھا، پاکستان کےمثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا پاکستان ایک خوبصورت ملک اورسیاحت کیلئے پرکشش ہے، وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے، نئی حکومت کے آنے سے پاکستان کے عالمی سطح پروقار میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے

وزیراطلاعات نے کہا پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے سیاحت کوفروغ دیناہوگا، پاکستان کیخلاف اتنی منفی خبریں پھیلائی گئیں کہ لوگوں نے آنا چھوڑ دیا، خطےمیں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا، پاکستان قدرتی حسن اور ثقافت سے مالامال ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کےمثبت تشخص کواجاگرکرنےکیلئے میڈیاکردار ادا کرسکتاہے، صوبائی وزیرعاطف خان سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

حکومت ملک میں سیاحت کےفروغ کیلئےاقدامات کررہی ہے، شہریار آفریدی


اس سے قبل وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے پاکستان ٹورازم سمٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا حکومت ملک میں سیاحت کےفروغ کیلئےاقدامات کررہی ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے امن وامان بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان میں سیاحت کے دروازے کھل چکے ہیں، وزیرعاطف خان


وزیرعاطف خان نے خطاب میں کہا پاکستان ٹورازم کے لیے سب سے خوبصورت جگہ ہے، لوگوں کے لئے پہلے پاکستان میں سفرمیں بہت مسئلے تھے، پاکستان میں سیاحت کے دروازے کھل چکے ہیں، دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں