منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عید کے بعد عمران خان کے لیےمشکلات بڑھیں گی، منظور وسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی اور نواز شریف کی جگہ مریم نواز الیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کوایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے سندھ میں گورنر سے بیانات دلوانا ملک توڑنےکی سازش ہے، عید کے بعد عمران خان کے لیے مشکلات بڑھیں گی، عمران خان پرآئی ایم ایف کاکنٹرول ہوگیا ہے۔

منظوروسان کا کہنا تھا نوازشریف کی جگہ مریم نوازالیکشن میں حصہ لیں گی، ہوسکتا ہے میاں صاحب کو ایک دو ماہ میں عدالتوں سے ریلیف ملے۔

یاد رہے تین روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی تھی کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں : عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی، منظور وسان کی پیش گوئی

ان کا کہنا تھا جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں، ہت جلد حکومت کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے، احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ کے آغاز میں پی پی رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق حیران کن پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا سال ثابت ہوگا، جون کے بعد حالات ایسے ہوں گے کہ وزیر اعظم خود ہی استعفیٰ دیں گے۔

منظور وسان کا کہنا تھا انھیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہییں، ایسا نہ ہو کہ مستقبل میں وزیر اعظم کے فیصلے نہ مانے جائیں اور انھیں اپنی سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں