راولپنڈی: آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرترقیوں کی منظوری دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اجلاس میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کےعہدوں پر40 افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی۔
[bs-quote quote=”اجلاس میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کےعہدوں پر40 افسران کی ترقیوں کی منظوری دی گئی” style=”style-8″ align=”left” author_name=”آئی ایس پی آر”][/bs-quote]
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 29 افسران کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں، ترقی پانے والوں میں میڈیکل کورکے 11 افسران بھی شامل ہیں۔
ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ظفر اقبال مروت، شاکر اللہ خٹک، میجرجنرل محمد اویس ، عامرنوید، محمداعجاز مرزا، تبسم حبیب، شجاع انور، میجر جنرل دلاور خان، سرفرازاحمد، آصف محمود گورایہ اور کمال اظفر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف
یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت 220 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیکیورٹی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت راہ پر گامزن ہیں، ایسے اقدام کررہے ہیں جہاں ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کو ہو۔