جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی عرب بہت جلد عمرہ کے خواہشمندوں کے لئے نئے پیکچز متعارف کرائےگا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب بہت جلد عمرہ کے خواہشمندوں کے لئے نئے پیکچز متعارف کرائے گا ، پیکچز سے مقامی شہری اور غیر ملکی سالانہ تین سے پانچ افراد کو عمرے کی دعوت دیں سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ بہت جلد عمرہ کے خواہشمندوں کے لئے نئے پیکچز متعارف کرائے گا۔

سعودی پروجیکٹ نامی ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر نئے پیکچز کا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ پیکچز کو چار الیکٹرونک ویزہ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جس کے تحت مقامی شہری اور غیر ملکی تارکین وطن سالانہ 3سے 5 افراد کو عمرے کی دعوت دیں سکیں گے، اس دوران دعوت دینے والے افراد بلائے گئے افراد کی مملکت آمد سے لیکر روانگی تک انکی مکمل ذمہ داری لیں گے۔

اس کے علاوہ مقامی اور غیرملکی سال میں تین مرتبہ عمرے کی دعوت دیں سکتے ہیں، جبکہ غیر ملکی اپنے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو انفرادی یا گروپ کی شکل میں اپنی مکمل ذمہ داری پر عمرے کے لئے بلاسکیں گے۔

سعودی ائیرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر عمرہ ٹرانزٹ کرسکیں گے، جبکہ فاسٹ ویزہ کے تحت پانچ روز کے لئے مقیم غیر ملکی سابقہ ویزے پر دوبارہ سعودی عرب داخل ہوسکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں