تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

آرٹیکل 370 ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرح قابض ملک بن جائے گا، محبوبہ مفتی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کا قانون ختم کیا تو وادی میں اُس کی حیثیت اسرائیل کی طرح قابض ملک کی ہوجائے گی۔

انتخابی ریلی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بیان کی شدید الفاظ مذمت بھی کی۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’اگر بھارتی حکومت نے دفعہ 370 ختم کی تو وہ کشمیر سے اپنا رشتہ کھو دے گا اور اُسی روز سے انڈیا کو ناجائز کرنے والی طاقت کے طور پر دیکھا جائے گا‘۔

سابق وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’جس طرح اسرائیل کو فلسطین پر قبضہ کیا جانے والے ملک سمجھا جاتا ہے اُسی طرح 370 کا قانون ختم ہونے کے بعد بھارت کی بھی پہچان ایک قابض ملک کی طرح ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: کرائسٹ چرج حملے سے بھارت کو سبق حاصل کرنا چاہئیے، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’بھارتیہ جنتا پارٹی اور اُس کے صدر امت شاہ خوابِ غفلت میں ہیں، میرا مشورہ ہے کہ وہ مونگیری لال کے سپنے دیکھنا چھوڑ دیں، کشمیر کا ہر ایک شہری خواہ وہ بزرگ ہو یا بچہ وہ اپنے خون کا ہر ایک قطرہ پیش کرے گا‘۔

سابق وزیر اعلیٰ نے بھارت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر 370 کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو بھارتی فوج کو جموں کشمیر میں پاؤں رکھنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی کیونکہ اب یہاں حقِ خود ارادیت کا جذبہ بہت زیادہ پروان چڑ ھ چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہماری پارٹی دوبارہ اقتدار حاصل کرسکی تو کشمیر میں نافذ ہونے والا 370 کا قانون آئندہ برس تک ختم کردیا جائے گا’۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کاجنگی جنون، محبوبہ مفتی غدار قرار

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملات میں خود مختاری دی گئی ہے، دیگر شقوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشمیر کے مستقل باشندے ہی وہاں کی زمین کی ملکیت کا حق رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -