جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بریانی کی بارش۔۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

گڑھی خدا بخش: پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں انتظامیہ کی جانب سے بریانی کی بارش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کا انعقاد کیا گیا جس میں پی پی کے جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

برسی کے موقع پر پی پی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں: غنویٰ بھٹو کا بلاول کو اپنا نام بلاول بے نظیر رکھنے کا مشورہ

تمام مقررین نے بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا اور عدالتی فیصلے پر بانی کی موت کو غلط قرار دیا۔

سندھ اور ملک کے دو دراز علاقوں سے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنان کے لیے انتظامیہ نے کھانے کا بندوبست بھی کیا تھا۔

جب جیالوں کو بھوک ستانے لگی تو اسی دوران انتظامیہ کی ایک گاڑی آئی اور اُس نے بریانی کی تھیلیاں پھینکنا شروع کردی۔ بریانی کی بارش دیکھ کر جیالے خوشی سے نہال ہوئے اور تھیلی پکڑنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیتے رہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے دو ہزار روپے ادا کرکے کارکنان جمع کیے، حکومت کو ایسے سیاسی جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں