تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں پر سچ بولے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی، وقت آگیاہے بھارت اپنے جھوٹے  دعوؤں پر سچ بولے اورخصوصاًمقبوضہ کشمیرمیں مظالم کاجائزہ لے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر امریکی میگزین فارن پالیسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا شکر الحمداللہ، جیت سچائی کی ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم سےسچ کی فتح ہوئی۔

،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وقت آگیاہے بھارت اپنےجھوٹے دعوؤں سمیت گرنےوالےدوسرےطیارے پرسچ بولے اور اپنےنقصانات کی صحیح تصویرسامنےلائے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارت زیادتیوں خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جائزہ لے، خطے کو امن، خوشحالی اور ترقی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے امریکی میگزین فارن پالیسی نے پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف سولہ طیارہ موجود ہونے کی تصدیق کردی تھی۔

امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کی دعوت پر امریکی حکام نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود تھے، کوئی بھی پاکستانی ایف سولہ طیارہ غائب نہیں تھا، بھارتی حکومت نے عالمی برادری کےسامنے غلط بیانی کی۔

مزید پڑھیں : امریکی جریدے نے پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

امریکی جریدے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پرایف سولہ طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی پابندی نہیں ہے۔

خیال رہے بھارت مسلسل پاکستان کا ایف سولہ طیارہ گرانے کا دعوی کررہا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پاکستانی شاہینوں نے دو بھارتی مگ 21 طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار پائلٹ کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی ایف 16طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی طیارے گرانے کی کارروائی میں جے ایف17 تھنڈراستعمال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -