جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری، ٹاسک فورس تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے گیس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاسک فورس  تشکیل دے دی گئی جو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھاکہ حکومت گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کے حق میں نہیں اس لیے چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گیس چوری کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی جو جلد ملک گیر آپریشن شروع کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ گیس چوری پکڑنےپرریجنل افسران ذمہ دارہوں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بھی گیس کے نقصان پر سخت تحفظات کااظہارکیا، صنعتی سیکٹرمیں103 ارب واجبات وصولی کی ہدایت جاری کردی۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کی ذمہ دار تحریک انصاف نہیں بلکہ ماضی کی حکومتیں ہیں ہر آنے والا سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیرِاعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول کی حکومت گرانےکی دھمکی بچکانہ اورفضول ہے ، یہ لوگ خاندانی کرپشن بچانےکےلئےواویلا مچا رہے ہیں مگر قوم جلد ملک کو لوٹنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھے گی۔

تحریک انصاف کے اندرونی تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اورجہانگیرترین کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں بلکہ یہ ایک گھرکی ہی بات ہے۔

یاد رہے کہ تین اپریل کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گیس کا ضیاع روکنے سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد ہوا تھا، جس میں گیس کی قلت کی وجوہ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیرِ اعظم نے غیر قانونی گیس کنکشنز اور گیس کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس فراہمی کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی تھی، جبکہ وزیراعظم کو حکام نے آگاہ کیا تھا کہ سوئی ناردرن سسٹم کو تقریباً11فیصد جبکہ سوئی سدرن میں16فیصد سے زائد خسارے کا سامنا ہے، گیس کی چوری، لیکج اور دیگر وجوہات کی بنا پر 45ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں