منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بنی گالا سے اینٹی ائیر کرافٹ گن کے اٹھارہ راؤنڈ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بنی گالا کے مقام سے اینٹی ائیرکرافٹ گن کے 18 راؤنڈ برآمد کرلیے۔

پولیس حکام کے مطابق بنی گالا میں واقع خالی پلاٹ میں علاقے کے بچے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران اُن کی نظر اینٹی ائیرکرافٹ گن کی گولی پر پڑی۔ بچوں نے اُسے دیکھ کر شور مچانا شروع کیا جس کے بعد علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی اور راؤنڈ کو قبضے میں لے کر مزید تلاشی کا آغاز کیا اس دوران انہیں خالی پلاٹ سے اینٹی ائیرکرافٹ کے 17 راؤنڈز ملے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اسلام آباد، اسلحے کی دکان پر ڈکیتی، دکاندار جاں بحق 2 ڈاکو ہلاک

پولیس حکام کے مطابق اینٹی ائیر کرافٹ گن کے 18 راؤنڈز خالی پلاٹ سے برآمد ہوئے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار وں کو بھی طلب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید اسلحے کی گولیاں مٹی میں دفن تھیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مشینری نے ان کی نشاندہی کی۔

پولیس حکام نے مزید تفتیش کے لیے تمام راؤنڈز بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دے دیے جس کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو مارچ کو اسلام آباد کے علاقے کورال تھانے کی حدود میں تین اسلحہ بردار افراد دکان میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور انہوں نے عملے کو یرغمال بنایا۔

دکاندار نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اُس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ قریب میں موجود بینک کے گارڈ نے معاملے کو دیکھتے ہوئے ڈاکوؤں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق دوران ڈکیتی مزاحمت پر دکان کا مالک جاں بحق ہوا جبکہ ڈاکو ہلاک ہوا، ہلاک ڈاکو کے ساتھی فرار ہوئے تو گاڑی حادثےکاشکارہوئی، جس پر انہوں نے شہری سے گاڑی چھینی اور اسلحہ منتقل کیا۔ فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں دکاندار سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں