جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہورایئر پورٹ : چھ من سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/ اسلام آباد : اے این ایف کے عملے نے چھ من سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی، غیر قانونی طور پر دیسی گھی لے جانے والے مسافر کی ایئر پورٹ پر عملے سے ہاتھا پائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آئل فلٹر کے ڈبوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی250کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنسائنمنٹ سیالکوٹ کے ایک تاجر نے کینیڈا کے لئے بک کرائی تھی، برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہلکاروں اور مسافرکے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے،جھگڑا مسافر کو دیسی گھی بیرون ملک لے جانے سےمنع کرنے پر ہوا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوتل میں دیسی گھی پر پابندی کے باعث مسافر کو روکا گیا، روکنے پرمسافر نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں